۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار مدیر و معاونان حوزه علمیه هرمزگان با آیت الله اعرافی

حوزہ / قرہ باغ آذربائیجان کا ہے، جہاں کے شہری اور مسلمان غیور ہیں اور ہمسایہ ملک کی سرزمین پر تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں حوزہ علمیہ کی جانب سے منعقدہ بحران و غیر متوقع واقعات ہیڈ کوارٹرز کی خصوصی کمیٹیوں کے عہدیداروں کے اجلاس سے گفتگو کے دوران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حضرت امام الزمان (ع) کی امامت کے آغاز اور ربیع الاول کی عیدوں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرہ باغ  اور اس سے متعلقہ تنازعات ، نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی تنازعہ والے علاقوں میں راکٹوں کے اثرات کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ قرہ باغ کے معاملے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ باغ  آذربائیجان کا ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے مزید کہا کہ قرہ باغ  بلاشبہ غیور اور پُرجوش مسلمانوں کا ہے اور ہمسایہ ملک کی سرزمین پر تجاوزات کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہیں، اخلاقیات اور انسانیت کے تمام بین الاقوامی معیاروں کے مطابق، ایک مسلمان ملک کی زمینیں اس کی اپنی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .